لاہور ( پ ر) تیسری سالانہ دو روزہ پاک لیب نمائش ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہو گئی، نمائش کے آخری روز لیبارٹری کے نظام مشینری‘ کیمیکلز اس کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد کی شرکت کی ۔پاک لیب ایکسپو کے منتظم معظم رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ ایکسپو میں آنے والے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس ایکسپو سے پاکستان کے اندر لیبارٹریز کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کو اپنی میشنری فروخت کرنے کے روشن مواقع مسیر آئے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں زاہد جاویدنے کہا کہ پاک لیب نمائش کا کامیاب انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل لیبارٹریز اور انوائرامنٹ کے شعبہ میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں سے پاکستان کے لوگ بخوبی آگاہ ہیں۔