ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجودمسافرٹرینوں کے گزشتہ ماہ بڑھائے گئے کرایوں کوبرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے ۔بتایاجاتاہے کہ 7دسمبرکوپاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کوجوازبناتے ہوئے مختلف مسافرٹرینوں کے کرائے میں 7سے 19فیصدتک بڑھا دیئے تھے ،جس کویکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودبرقراررکھنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرائے پہلے ہی روڈٹرانسپورٹ کے مقابلہ میں کم ہیں اس لئے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجودکرایوں میں کمی نہیں کی جائے گی۔