کراچی (کلچرل رپورٹر ) فلمساز شرمین عبید چنائے کی اینی میٹیڈ فلم" تین بہادر اور دی رائز آف دی واریئرز"کا کراچی نیو پلکس سینمامیں پریمیئر شو منعقد ہوا۔کراچی میں فلم "تین بہادر" کا رنگا رنگ پریمئیر شو منعقد کیا گیا۔ جس میں اداکار فیصل قریشی، اعجاز اسلم، ثروت گیلانی،عائشہ عمر،علی رحمان،نادیہ حسین،بلال عباس،فہد مصطفی و دیگر فنکاروں اور ماڈلز سمیت کاسٹ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ فلم تین بہادر اینڈ دی رائز آف دی واریئرزاینیمیٹڈ فیچرفلم ہے جسے شرمین عبید چنائے فلمز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے ، تین بچوں پہ مشتمل یہ فلم جو اپنے محلے کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے سوپر ہیروپاورز کااستعمال کرتے ہیں۔