لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) نے دسمبر میں لاہور میں دسویں تین روزہ انٹیریئرز پاکستان میگا ایکسپو 2018 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ اس نمائش کا مقصد دنیا بھر سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور خریداروں کو پاکستانی فرنیچر انڈسٹری کی طرف متوجہ کرنا، مقامی فرنیچر کی صنعت کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔ گزشتہ روز پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پی ایف سی لاہور،، کراچی اور اسلام آباد میں 9 میگا نمائشوں کا کامیابی سے انعقاد کرچکی ہے جن کو سرکاری اور نجی شعبے میں بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین،، اٹلی،، برطانیہ،، ترکی،، ہانگ کانگ، بلغاریہ، ڈنمارک اور تھائی لینڈ کے فرنیچر سیکٹرز کو نمائش میں شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ غیر ملکی سفارتکار، معروف کاروباری افراد، فرنیچر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور غیر ملکی وفود بھی اس میں شرکت کریں گے ۔