لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈھاکہ میں تین ملکی ٹی ٹونٹی ڈیف سیریز میں پاکستان ٹیم اپنا آخری لیگ میچ آج میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل سیریز میں پاکستان ڈیف ٹیم ناقابل شکست ہے جس نے اپنے تینوں لیگ میچوں میں حریف ٹیموں کو شکستوں سے دوچار کر رکھا ہے ۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں بھارت کو پچھاڑا ۔