تیونسیا(اے ایف پی )تیونس میں صدارتی انتخابات میں قدامت پسند قیس سائید نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ۔ انہوں نے 77فیصد ووٹ حاصل کئے ۔سرکاری ٹیلی ویژن وٹانیہ نے کہا کہ قدامت پسند قیس نے اپنے حریف ، میڈیا کے ماہر نبیل کروئی کو ایک طرف چھوڑ دیا۔ فتح نے سینٹرل تیونس میں ریٹائرڈ لاء پروفیسر کے انتخابی مہم کے دفاتر میں تقریبات کا آغاز کیا ،آتش بازی بھی کی گئی اور ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔