ٹورنٹو(ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت 21 ممالک میں دس سالہ تحقیق کے بعد ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر ہفتے بھر میں صرف 150 گرام ’’کمپنی والے ‘‘ گوشت کے کھانے بھی کھائے جائیں تو دِل کی بیماریوں کا خطرہ بہت بڑھ سکتا ہے ۔تحقیق میں گوشت کی دو اقسام رکھی گئی تھیں: غیر تیار شدہ(تازہ) اور تیار شدہ (کمپنی کا گوشت)۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں صرف 150 گرام یا اس سے زیادہ ’’تیار شدہ‘‘ گوشت کھانے والوں کے لیے ناگہانی موت کا خطرہ، تیار شدہ گوشت استمال نہ کرنے والوں کے مقابلے 51 فیصد زیادہ ہوتا ہے