دبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کے موقع پر ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دے تے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے دونوں میں عمر بھر کے لئے پیار اور خوشیاں برقرار رہنے کی دعا کی ہے ۔یاد رہے کہ حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غیر شادی شدہ ہونے کا آخری دن جواب میں شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار نے انہیں دعائیں دے ڈالیں اور ساتھ ہی اچھی سی دعوت کا مطالبہ بھی کردیا۔ظہیر عباس، محسن خان اور شعیب ملک کے بعد حسن علی بھی بھارتی خاتون سے شادی کر نے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ محسن خان کی شادی بھارتی اداکارہ رینا رائے سے ہوئی تھی۔