لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،حال ہی میں کراچی میں دو روزہ فیشن پاکستان ویک 2021 کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسرے روز اداکارہ ثروت گیلانی نے ڈیزائنر ماہین خان کا لباس پہنا ہوا تھا۔اس دوران ثروت گیلانی کے گلے میں موجود لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ثروت گیلانی پر اس لاکٹ کے ڈیزائن کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ یہ لاکٹ مسیحیوں کے مقدس صلیب کے نشان کا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے ایسا لاکٹ کیوں پہنا؟۔