لاہور(کلچرل رپورٹر)ثقافتی تنظیم سکانستان کے زیر اہتمام ناروے میں کلچرل ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جس میں ماڈلز نے تھیم فیشن شو میں واک کی ۔ اس موقع پر کلچرل شو بھی پیش کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی اور ناروے سے تعلق رکھنے والے ثقافتی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنکاروں ، سماجی شخصیات اور ناروے مسجد حملہ ناکام بنانے والے پاکستانی بزرگ محمد رفیق اور محمد یقبال جنید کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سکانستان ایونٹ ارگنائزر امن شیخ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال پاکستان اور ناروے کی ثقافتی تقریبات اور کلچر کو پرموٹ کرنے کے لئے فیشن ویک کا اہتمام کرتے ہیں جس میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز فنکار ماڈلز حصہ لیتے ہیں ۔