لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کیا ہے ۔ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں معروف ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہر اس دل میں گونج اْٹھے گی جسے اْنہوں نے اپنی مسکراہٹ اور فن سے چْھوا تھا۔‘ واضح رہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کرگئے ۔خیال رہے کہ معروف ڈھولچی گونگا سائیں ناصرف پاکستان بلکہ دْنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔