لاہور( این این آئی )عظیم ثنا ء خواں،شاعر اورنغمہ نگار مظفر وارثی کی دسویں برسی آج منائی جائے گی ،مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے ،قیام پاکستان کے بعد مظفر وارثی نے لاہور میں اقامت اختیار کی اور جلد ہی ممتاز شعرا ء کرام میں شمار ہونے لگے ، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ، مشہور نعتوں میں یارحمت اللعالمین،تو کجا من کجا اور حمدیہ کلام میں مشہورحمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے سرفہرست ہیں۔ فلمی اور قلمی دنیا کا یہ درخشندہ ستارہ 28جنوری 2011 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گیا۔