لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار ثناء فخر نے کہا ہے کہ میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھوم رہی ہے ، ملک میں ویب سیریز کا رجحان بڑھنا بہت اچھی بات ہے ۔ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے اپنی آنیوالی فلم بتایا کہ ’میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھومتی ہے ، فلم میں میرا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے اور میرے ساتھ عماد عرفانی بھی پولیس آفیسر ہی کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کردار میں ایکشن کا مظاہرہ کرنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے جس میں اپنی پھرتی اور جسمانی صلاحیتیں دکھاؤں گی، یہ کردار میرے نزدیک بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کردار سے مجھے اپنی صلاحیتیں اسکرین پر دکھانے کا مزید موقع ملا ہے ۔ آج کل میری تمام تر توجہ اس فلم پر مرکوز ہے اور اسی وجہ سے میرا تمام تر وقت فلم کے سیٹ پر ہی گزرتا ہے ، پاکستان میں بھی ویب سیریز کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جو بہت اچھی بات ہے ۔