فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) جڑ انوالہ میں پتنگ لوٹنے کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے چھونے کے نتیجہ میں تین بچے جھلس گئے ، الائیڈ ہسپتالوں میں تینوں کی حا لت تشویشناک بتائی جا تی ہے ، تفصیلات کے مطابق جڑا نوالہ میں 12 سالہ حسن ، 8 سالہ رضوان اور6 سالہ شاہ زیب کٹی ہو ئی پتنگ لو ٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران انکا ہاتھ بجلی کی ہا ئی وولٹیج تاروں کے ساتھ چھو گیا جس کے نتیجہ میں تینوں کو بجلی کا زبردست کرنٹ پڑا انہیں جھلسی ہو ئی حا لت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈا کٹر انکی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔