لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور میں غیرملکی لڑکیوں کو ورغلا کر جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈیفنس اے پولیس سٹیشن میں ازبک لڑکی کے پاکستانی لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رجینا نامی ازبک خاتون نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بھانجی یلینا ایک ماہ قبل لیگل پاسپورٹ اور ویزے پر بطور آیا لاہور آئی تھی۔ یلیناکو ڈیفنس میں ڈبل ڈی 115 میں چینی خاتون لیڈی گاگا کے گھر بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری ملی۔ رجینا نے بتایا کہ 8مئی کو لیڈی گاگا کی اس کو کال آئی کے تمہاری بھانجی یلیناگھر چھوڑ کر چلی گئی ہے ۔ رجینا نے کہا کہ میں پریشانی کے عالم میں گاگاکے گھر پہنچی تو چوکیدار مدثر نواز نے بتایا کہ یلیناکو گھر کا ڈرائیور سہیل رمضان ورغلا کے بھگا کر لے گیا ہے اور وہ لڑکیوں کو غلط کاری کے لیے استعمال کرتا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مقدمہ میں مدعیہ رجینانے یہ بھی انکشاف کیا ہے یلیناکی شادی نثار نامی پاکستانی سے پہلے ہی ہوچکی ہے اور اس کے تعاون سے ہی وہ پاکستان آئی تھی۔ لیڈی گاگانے خود یلیناکو اپنے ڈرائیور کے ساتھ بھگایا ہے جو اس کو غلط کاری کے لیے استعمال کرے گا۔