ڈسکہ(این این آئی) عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کا91واں یوم پیدائش آج اتوار کو منایا جائے گا۔ حبیب جالب 24مارچ 1928 کو ہندوستان کے گاؤں ہوشیار پورمیں پیدا ہوئے ۔ تقسیم کے بعد پاکستان آ گئے اور صحافت سے وابستہ ہوگئے ۔ حبیب جالب ترقی پسند شاعر تھے ، ان کی آنکھ نے جود یکھا اور دل نے جو محسوس کیا اس کومن و عن اشعار میں ڈھال دیا اور نتائج کی پروا کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ اس موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں انقلابی شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ حبیب جالب 12مارچ1993ء کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔