لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور نے توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل نہ کروایا،، عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہورکو آئندہ سماعت تک جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی جسٹس شاہد وحید خان نے فیاض کارگو کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل باقر حسین نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ریلوے کے ٹھیکیدار ٹرانسپورٹرز سے زائد ٹیکس وصول کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا تھا ہائیکورٹ نے درخواست داد رسی کے لیے کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور کو داد رسی کے لیے بجھوا دی،درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود ٹھیکیداروں وے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے عدالت کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ۔