ملتان (نامہ نگار) لیہ میں نجی بینک انتظامیہ کی ملی بھگت سے 4 لاکھ کا چیک 40 لاکھ روپے میں تبدیل کردیا گیا،کھاتہ دارکی جانب سے چیک 8 ماہ قبل رکوانے ،کٹنگ اورجعلی دستخط کے باوجود بینک کے آپریشن مینجرنے رشوت لیکرجولائی 2020ئکو چیک پرناکافی بیلنس کی مہرلگاکر چیک باؤنس کردیا۔ 16 جولائی 2020ء کو ایف آئی اے بینکنگ سرکل ملتان لیہ کے رہائشی محمد عمران ولد محمد بخش نے درخواست میں شکایت کی کہ میرا اکاؤنٹ نجی بینک لیہ سٹی برانچ میں ہے ،میں نے عاطف محمودالحسن کو بطورامانت 4 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا کیونکہ چیک بطورگارنٹی تھا،کئی مرتبہ چیک کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن مجھے عاطف محمود الحسن کی جانب سے کہا گیا کہ چیک گم ہوگیا،جسکے بعد میں بینک کودرخواست کی کہ چیک کو منسوخ قراردیا جائے جسکی رسید میرے پاس موجود ہے ،8 جولائی 2020ء کوعاطف محمود الحسن نے مذکورہ بینک کے آپریشن منیجرکی ملی بھگت سے 4 لاکھ کے چیک کو 40 لاکھ میں بدل کرجعلی دستخط کرکے باؤنس کرادیا اوراب مجھے ہراساں کیا جارہا ہے ،درخواست گزارنے ایف آئی اے ،پولیس اورسٹیٹ بینک سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔