ٹو کیو ( نیٹ نیوز ) جاپان میں انتہائی طاقت ور سمندری طوفان ہاگیبیس کے بعد شمالی اور وسطی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں 66تک پہنچ گئی ہیں۔ ان ہلاکتوں کے علاوہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ کئی دریائوں میں طغیانی آ چکی ہے۔طوفان میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش بھی ابھی جاری ہے ۔ 34 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہیں ۔