لاہور(نامہ نگار خصوصی) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تاحکم ثانی ججز کے تربیتی کورسز معطل کردئیے گئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت ججز کے تربیتی کورسز کا عارضی طور پر روک دیا گیا، خصوصی عدالتوں کے ججز کی تربیتی ورکشاپس اور عدالتی ملازمین کی ٹریننگ ورکشاپس کے پروگرام بھی معطل کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز کے تربیتی کورسز عارضی طور پر روکے گئے ہیں۔