وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے دو سالہ دور حکومت کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا 3500 بیڈز پر مشتمل 6 نئے ہسپتال بن رہے ہیں 2200 کلو میٹر سڑکیں بنائیں۔1272 سکول اپ گریڈ کیے 1300 منصوبوں پر کام جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب صاحب کیا پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے اہم مقام نارنگ جو چار اضلاع نارووال،سیالکوٹ،گوجرانوالا،لاہور کو لنک کرتا ہے اس کو جو ماضی میں سہولیات تھیں وہ کس بنا پر چھین لی گئی ہیں نارنگ رورل ہیلتھ سنٹر میں کوئی اپ گریڈ یشن نہیں ہوئی بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے اونچا پنڈ تا مہتہ سوجا روڑ کی تعمیر ومرمت نہیں ہوئی لاہور نارووال شکر گڑھ کرتار پور روڑ کی خستہ حالی اب عدالتی فورم پر آچکی ہے ۔ نارووال ایکسپریس وے کا التوا کروا دیا جبکہ اسکی کنسٹرکشن کا کام ہونے ہی والا تھا, اگر یہ روڈ بن جاتی تو لاہور سے کرتار پور کا سفر ڈھائی گھنٹے کی بجائے صرف 45 منٹ کا رھ جاتا اور نارنگ کا سفر 15 منٹ کا علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین پر نارنگ اور اس کے گردونواح کے 150 سے زائد گاوں سے مسافروں کی کثیر تعداد روزانہ کی بنیاد پر ملتان , رحیم یار خان اور کراچی کا آرام دہ سفر کرتی تھی, موجودہ حکومت نے فیض احمد فیض اور لاثانی ایکسپریس کے ٹھیکدار کی ملی بھگت سے علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا نارنگ میں سٹاپ بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجر ا)