مکرمی !میں آپ کے موقر روزنامہ کی وساطت سے پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی انعام غنی کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جس میں انہوں نے عوام و صحافی دوست شخصیت ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا کو پنجاب پولیس کا انفارمیشن آفیسر مقررکیا ہے۔سہیل اختر سکھیرا صاحب علم ،ادب اورصحافتی اقدار کی اعلیٰ ترویج اورخوشدل پولیس آفسر ہیں۔ ہم ان کی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں۔سہیل اختر سکھیرا صاحب کے لیے نیک تمنائوں کے ساتھ تجویز ہے کہ وہ پنجاب کے ہر ضلعی ڈویثرنل سطح پرپولیس کے انفارمیشن آفیسرز اور اہل صحافت کی موثر کمیٹیاں تشکیل کروائیں تاکہ ابلاغ کے مثبت ،اعلیٰ اوصاف کی ترویج ہوسکے اور اس کے ساتھ سینئر صحافیوں ،کالم نگار ،فیچر رائیٹرز،میگزین ایڈیٹرز کو بھی پنجاب پولیس میں کیے گئے انقلابی اقدامات،جرائم کے سدباب، افسران و جوانوں کی ٹریننگ اور محکمہ پولیس کے دیگر امور پر موثر بریفنگ دینے کے لیے میڈیا کانفرنس کا انعقاد کروائیں۔ضلعی انفارمیشن آفیسرز کو تصدیق شدہ خبریں جاری اور یکطرفہ موقف جاری نہ کرنے کا پابند کریں اور ہر ۳ ماہ بعد انفارمیشن آفیسرز پنجاب ایک فیکٹ اینڈ فائنڈگ رپورٹ برائے کارکردگی پنجاب پولیس میڈیا نمائندوں ،سینئر صحافیوں ،تجزیہ کاروں کو جاری کریں تاکہ حقیقی معلومات کا سب کو معلوم ہوسکیں۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجرا)