لاہور،پشاور(جنرل رپورٹر،خبرنگار) ملک کے مختلف علاقوں میں بدستورڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں جن کے نتیجہ میں مزیددرجنوں افراد مرض کا شکار ہوگئے جبکہ پنجاب میں 23نئے مریض سامنے آگئے ۔گزشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب میں راولپنڈی سے 14،لاہورسے 3،گوجرانوالہ،سرگودھا، ساہیوال ، مظفرھ گڑھ سے ایک ایک اورملتان سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کل114کنفرم مریض زیر علاج ہیں اورپچھلے چوبیس گھنٹوں میں 26مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 2مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 557مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر17کمرشل مقامات کیخلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیااور718افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ادھرخیبر پختونخوا میں ڈینگی سے مزید5 افراد متاثر ہوگئے ،پشاور میں 4اور ڈی آئی خان میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی ڈینگی کل114کنفرم مریض زیر علاج ہیں اورپچھلے چوبیس گھنٹوں میں 26مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 2مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 557مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر17کمرشل مقامات کیخلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیااور718افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔