کراچی (پ ر)جاز نے اپنی سپر 4G سروس کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کی۔کراچی تک اس مہم کو بڑھانے کے بعد، جاز بڑے پیمانے پر سرگرمیاں منعقد کر رہاہے تاکہ کراچی کے لوگوں کو جاز 4G کے تیزی ترین انٹرنیٹ کنکشن کے فوائد سے متعلق آگاہی کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس مقصد کے لئے ، جاز سپر G 4 کاروان کراچی میں مختلف جگہوں پر مقامی شہریوں کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا ، جس میں جاز سپر G 4 کنسرٹ کی ٹکٹ جیتنے کا موقع بھی دیا جائے گا جہاں جدید دور کے کلاسیکی موسیقار علی سیٹھی پرفارم کریں گے ۔جا ز کے مارکیٹنگ ہیڈ کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ آج لوگ ایک تیز رفتار، قابل اعتماد انٹرنیٹ کنکشن کی توقع کرتے ہیں جو ان کی سماجی طرز زندگی کو قابل قدر بناتا ہے ۔جاز سپر 4G کاروان سوشل میڈیا کے کچھ مشہورانفلوئنسرز کے ساتھ تین یونیورسٹیوں کا دورہ کررہا ہے ۔جہاں وہ کالج آف بزنس مینجمنٹ، اقرا ء یونیورسٹی، اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کا رخ کریں گے ۔ مہم کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو آگاہی دی جائے کہ کس طرح تیز رفتار، 4G کنکشن ڈیجیٹل تجربے کو تبدیل کرسکتا ہے ۔شہر بھر میں جاری جاز کی سرگرمیاں کراچی کے لوگوں کو virtual games اور لائیو فوٹو بوتھ کے ذریعے جاز سپر 4G کا بہترین تجربہ فراہم کر رہی ہیں۔اس دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے جاز نے 27 اپریل، 2018 کو ہونے والے علی سیٹھی کے کنسرٹ کے فری ٹکٹ جیتنے کا موقع # JazzSuper4G کے ساتھ سیلفی اپ لوڈکرنے کی آفر پر بھی دیا ہے ۔ وہ لوگ جو اپنی سیلفیز JazzSuper4G# کے ساتھ اپ لوڈ کر رہے ہیں وہ اپنے ٹکٹ جاز سپر4G کاروان یا ڈولمن مال کلفٹن میں جاز بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ جاز سپر 4G ، جاز 4G سمز، جاز وائی فائی ڈیوائس اور جاز 4G وینگل پر دستیاب ہے ، جو کہ ملک بھر میں جاز کے تمام آؤٹ لیٹس اور فرنچائزز پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ جاز 15GB ، GB 36 اور 75GB کی سستی ماہانہ ڈیٹا بنڈل کی آفر بھی پیش کرتا ہے ۔