حیدرآباد( بیورورپورٹ)جامشوروکے قریب سیلفی لیتے ہوئے یونیورسٹی کاطالب علم دریائے سندھ میں گرگیا اورڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔غلام نبی ہنگوروسندھ یونیورسٹی میں ایل ایل بی سال سوئم کاطالبعلم اورکھپرو کارہائشی تھا،جوقاسم آباد میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہائش پذیرتھا۔غلام نبی کے دوستوں نے بتایا کہ غلام نبی سیلفی بنارہاتھا کہ اس کاپاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ دریا،میں ڈوب گیا۔