ملتان(نیٹ نیوز) اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے ۔ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا،حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے جنہیں وہ فروخت کردیتا ۔اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔