لاہور (شوبزڈیسک ) پاکستا ن کے معروف فلمی اداکار محمد افضل خان عرف جان ریمبو کی50 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ وہ 22جولائی 1969 کو پیدا ہوئے ، 1991 میں پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریز ‘‘گیسٹ ہائوس‘‘ سے اداکاری کا آغازکیا اور فلم ’’ہیرو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا اور اسی فلم کی ہیروئن اداکارہ صاحبہ خاں سے شادی کرلی اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔