ملتان ،میلسی،گڑھا موڑ (سپیشل رپورٹر،نامہ نگاران ) سابق ایم این اے محمد نواز عرف دلاور کھچی کی اہلیہ ،ڈاکٹر در محمد کھچی ،ایم این اے اورنگزیب کھچی ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کی والدہ کی نماز جنازہ آبائی علاقہ موضع فدہ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر ملک محمد اختر، رئیارڈ کرنل ملک محمد انور ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار وڑائچ ،شوکت حیات بوسن ،محمو د حیات خان عرف ٹوچی خان ، غلام محی الدین چشتی ،ایم این اے عبدالرحمن کانجو ، ایم این اے افتخار نذیر،عطا الرحمن، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ایم این اے ،علی رضا خاکوانی ،میاں کاظم پیرزادہ ،جنرل سیکرٹری بار آصف پیر زادہ ،اے ایس پی میلسی سمیت اہل علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جہانزیب کچھی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔