ٹوکیو (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سردی کی بڑھتی ہوئی لہر سے صرف انسان ہی پریشان نہیں بلکہ جانور وں کو بھی موسم کی سختی کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔جاپان کے پارک میں مقیم ان کیپیبیراکو ہی دیکھ لیجئے جنہیں برفباری کے موسم میں سردی نے ستا یا تو یہ گرم پانی سے بھرے سوئمنگ پول میں نہانے کیلئے کود پڑے ۔گرم پانی جسم پر پڑتے ہی کیپیبیرا نے سکھ کا سانس لیا اور کئی گھنٹوں تک پول میں اطمینان کے ساتھ گرم حمام کا مزہ لیتے رہے ۔