جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر ) جڑانوالہ میں علاج معالجہ کے لیے پیسے نہ ہونے پر ماں نے نو مولودلخت جگرکو فروخت کے لیے پیش کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیرازی پارک میں فیاض کی بیوہ رقیہ بی بی نے چند یوم قبل بیٹے نے جنم دیا۔ خاتون نے اپنے علاج معالجہ کے لیے رقم نہ ہونے پرنومولود کو فروخت کرنے کافیصلہ کیا ۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور خاتون کو بچہ بیچنے سے روک کر رپورٹ درج کرلی۔بعدازاں اعلیٰ افسروں کے نوٹس لینے پرایس ایچ اوتھانہ سٹی یوسف شہزاد نے بیوہ کو ماہانہ 5ہزار خرچہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس کے اقدام پر اہل علاقہ نے خراج تحسین پیش کیاہے ۔