کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں سب کہ فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے ۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں۔