جھانوی کپور

 کو فلم کے لیے 

انوکھی شرط ماننا پڑی

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے جس دن سے بالی وڈ میں قدم رکھا ہے اس کے فینز میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے۔جھانوی کپور نے اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل موہ لیے تھے۔اب اس وقت اس کے پاس بالی وڈ کے پانچ سے چھے پراجیکٹ شوٹنگ کے مراحل میں ہیں جن میں سے کچھ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی اور کچھ کی جاری ہے۔ یقیناً فلم بین اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ کریکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق ہیرو ہیروئن کو خود کو ڈھالنا پڑتا ہے لہٰذا اب کی بار جھانوی کپور کو بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑ رہا ہے۔’’کارگل گرل‘‘کے نام سے ایک فلم میں جھانوی کپور کو کاسٹ کیا گیا ہے مگر فلم ڈائریکٹر نے اس کردار کو ادا کرنے کے لیے جھانوی کپور سے اپنا وزن بڑھانے کا کہہ دیاہے۔ چونکہ فلم کا سکرپٹ جھانوی کپور کو پسند تھا لہٰذا اس نے ڈائریکٹر کی یہ بات بھی مان لی اور اپنا وزن بڑھانے پر آمادہ ہو گئی۔اب جھانوی روزانہ کی بنا پر جم جاتی اور مطلوبہ وزن بڑھانے کی کوششوںمیں جتی ہوئی ہے جو کہ 6کلو ہے۔دیکھتے ہیں اپنے اس نئے پراجیکٹ میں بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ جھانونی کپور پردہ سکرین پر کیسی نظر آتی ہے۔