ٹوکیو(نیٹ نیوز،این این آئی) جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگوں سمیت مزید18افراد ہلاک ہوگئے ،جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں،بھارتی شہر ممبئی میں بھی موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعددعمارتیں تباہ ہو گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے کے جزیرے کے یو شو میں اچانک اور مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔