اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاپان کیلئے پاکستان کی برآمدات 24.21 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 5 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی ہیں، جولائی سے ستمبر تک جاپان کو برآمد کی جانے والی بڑی مصنوعات میں ٹیکسٹائل، زراعت اور اشیائے خوردنی شامل ہیں، کورونا وبا کی وجہ سے سامان کی نقل و حمل کے حوالے سے رکاوٹیں دور ہونے کے بعد برآمدات میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔