ٹوکیو(ویب ڈیسک) عموماً مچھلی پکڑنے کے مقابلے میں سب سے بڑی مچھلی پکڑنے کو کامیابی سمجھا جاتا ہے لیکن جاپان میں سب سے چھوٹی مچھلی کو ہی بڑا سمجھا جاتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقابلے میں ڈور سے ہی مچھلی پکڑی جاتی ہے ، اس عمل کو ’’خرد ماہی گیری‘‘ یا مائیکرو فشنگ بھی کہا جاتا ہے۔جاپان میں سیکڑوں سال سے یہ روش جاری ہے جسے ٹاناگو فشنگ کہا جاتا ہے ۔ اس میں سکے جتنی چھوٹی مچھلی کو گرفت میں لینا ہی سب سے بڑی مچھلی پکڑنے کا اہم کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔