ٹوکیو(صباح نیوز) جاپان کی وزارت دفاع نے امر یکہ سے ریڈار پر نظر نہ آنے والے 42جدید ترین لڑاکا طیارے بی ایف 35خریدنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا۔ طیارے لاک ہِیڈ مارٹِن کمپنی کے تیار کردہ ہیں اور جاپان 42لڑاکا طیارے خریدے گا،طیارے کی قیمت تقریبا 13کروڑ ڈالر ہے ۔وزارت نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کی اعلیٰ کارکردگی سمیت، تمام ضروری صلاحیتوں کا حامل ہے ۔وزارت کا منصوبہ ہے کہ بحری سیلف ڈیفنس فورس کے جنگی جہاز اِزومو کو بہتر بنا کر اسے F-35Bلڑاکا طیاروں کی تعیناتی والے طیارہ بردار جہاز میں تبدیل کیا جائے ۔حکومت جاپان نے اپنے تازہ ترین دفاعی رہنما خطوط اور وسط مدتی دفاعی پروگرام میں ایسے جنگی طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں بتایا تھا جو کم فاصلے سے اڑان بھرنے اور عمودی طور پر اتر سکنے کی صلاحیت کے حامل ہوں۔
جاپان کا امر یکہ سے 42 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
پیر 19 اگست 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 19 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں