تہران(صباح نیوز)ایرانی حکومت سے قریبی روابط رکھنے والے خارجہ امور کے ایک ماہر پروفیسر محمد ماراندی نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمد بحال کیے بغیر جاپانی حکومت کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا مشکل ہو گا۔ یونیورسٹی آف تہران کے پروفیسر محمد ماراندی نے کہا کہ اگر جاپان نے ایرانی تیل کی خریداری بحال نہ کی تو ایران کو یوں محسوس ہو گا۔ جیسے جاپان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے ۔