اسلام آباد (سٹاف رپو رٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ جاپان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ جاپان حکومت کی دعوت پر صدر مملکت آج 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے ۔ترجمان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کے تقریب میں شرکت کریں گے ، جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے ، جاپان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔