ٹوکیو( اے ایف پی) جاپا ن نے سخت ترین تجارتی قوانین متعارف کرانے کے بعد پہلی دفعہ جنوبی کوریا کو کچھ اہم مصنوعات کی برآمد کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر تجارت وصنعت ہیروشیگی سیکو نے کہا ہے کہ ٹوکیو نے کوریا کو چپ میکنگ اور سمارٹ فون مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے کیمیلز کی برآمد کی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم عام طور پر اس طرح کے اعلانات نہیں کرتے مگر ہم ایسا جنوبی کوریا کی طرف سے برآمدی پابندیوں کے الزام کے بعد کررہے ہیں۔