ٹوکیو( نیٹ نیوز) جاپان کے شہر ٹوکیو کی بلدیہ نے شہر میں تجرباتی طور پر گٹر کے ہائی ٹیکنالوجی ڈھکن لگادیئے ہیں جن پر ایل ای ڈی ڈسپلے میں مختلف کامک اور کارٹون کردار یا اینیمی دیکھے جاسکتے ہیں۔ تجرباتی طور پر کل 27 گٹروں پر ایل ای ڈی ڈسپلے نصب ہیں جن پر بعض ڈیزائن تیزی سے رنگ بدلتے نظر آتے ہیں۔شام کو پانچ بجتے ہی یہ ڈھکن ازخود روشن ہوجاتے ہیں اور رات دو بجے بند ہوجاتے ہیں۔ جاپان میں مین ہول کے ڈھکنوں کو سجانے کا رواج 1980 سے جاری ہے ۔