ٹوکیو (ویب ڈیسک) نوڈلز بچو ں اور بڑوں سب میں مقبول ہے اور سب اس کو مزے سے کھاتے ہیں۔ ایک جاپانی شیف نے دنیا کی طویل ترین ایگ نوڈل تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔جی ہاں جاپان کے شیف ہیروشی کرودا نے 183.72میٹر طویل ایگ نوڈل تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔یاد رہے اس سے قبل طویل ترین نوڈل بنانے کا ریکارڈ 160میٹر تھا۔