ٹوکیو(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں جاپان میں دو معمولی خربوزے 27 لاکھ ین (تقریباً 39 لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوئے جس پر جاپان کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سال نیلامی میں سب سے زیادہ بولی لگا کر خربوزوں کی جوڑی خریدنے والا شخص ایک مقامی صنعتکار ہے جو نوزائیدہ بچوں کیلئے غذائی مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی کا مالک ہے ۔خربوزوں کی جوڑی پچھلے سال کے مقابلے میں 22 گنا زیادہ رقم میں نیلام ہونے کو جاپانی معیشت سے وابستہ ایک ’’مثبت خبر‘‘ بھی قرار دیا جارہا ہے ۔