سیالکوٹ ،وہاڑی ،سادہوکے ،ایمن آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹرز ،نامہ نگاران) مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ،چھت گرنے اور ڈوبنے کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق موڑایمن آباد کے رہائشی زاہد کے بیٹے سات سالہ عبدالااحمد اور پانچ سالہ عبدالرحمن ٰجی ٹی روڈ پر سڑک کراس کررہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے آنیوالی تیزر فتارکار نے دونوں بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں سات سالہ عبدالااحد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پانچ سالہ عبدالرحمن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر چلڈرن ہسپتال لاہور ریفرکردیاگیا۔جہاں پر اس کی حالت خطرے بتائی جاتی ہے ،حادثہ کے بعد کار سوار فرارہوگیا۔ وہاڑی کے چک نمبر 7/wb کا محمد شبیر بیوی اور بیٹے محسن کے ساتھ اپنے سسرال ماچھیوال سے اپنے گھر بس پر آ رہے تھے ۔روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر محسن موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔محمدنگر کے نواحی گاؤں143/EBمیں اختر فاروق جوئیہ موٹرسائیکل پرسوار بس سٹینڈ آرہاتھا کہ تیزرفتار ٹرالر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اختر فاروق جوئیہ موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا۔ الہ آ با دکے نواح آسی میں سا ت سالہ بچہ شہر و ز اپنے ما مو ں کے گھر کے با ہر کھیل رہا تھا کہ تیز رفتا ر ٹر یکٹر ٹرا لہ نے اسے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ مو قع پر ہی دم تو ڑ گیا۔ منڈی احمد آباد کے محلہ کریم آباد کے رہائشی منور علی کے چار بچے اپنے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان پر کمرے کی چھت آن گری جس کے نتیجے میں چاروں شدید زخمی ہوگئے ۔فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ باقی تین بچوں بلال ،سونیا اور اسکی بہن کو ملبے تلے سے نکال کر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر انہیں لاہور ہسپتال ریفرکردیاگیا۔چونیاں میں پاؤں پھسل جانے سے موضع بھائی کوٹ کا رہائشی پینسٹھ سالہ محمدسرور بی ایس لنک پختہ نہر میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ تاحال نعش نہیں مل سکی ۔سمبڑیال میں نہر اپرچناب میں نہاتے ہوئے انجیئنرخالد محمودسٹینڈ ربلڈرز کا 14سالہ بیٹا شعیب ڈوب گیا ۔لاش کی تلاش جاری ہے ۔