کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ آنے والے کل میں کورونا سے زیادہ خودکشی کے واقعات سے ڈر لگ رہا ہے ۔عائزہ خان کا سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ہم سب کے لئے اس وقت گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے پر کبھی کبھی دوسروں کی مدد کے لئے باہر نکلنا پڑتا ہے ۔ ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ہیں جو آنے والے دنوں کے لئے تیار نہیں ہیں۔عائزہ خا ن کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی جس سے جتنا ہو سکے ایک دوسرے کا خیال کرے ، مثبت سوچ رکھیں۔