اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے شور کرنے پر رکن سندھ اسمبلی لعل چند کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔ فریال تالپور کے خلاف کیس کی سماعت کے دور ان کمرہ عدالت میں شور کرنے پر جج محمد ارشد ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کون شور کر رہا ہے ؟،آپ کو شرم نہیں آتی کمرہ عدالت میں شور کر رہے ہیں، نکال دو اس کو کمرہ عدالت سے ، یہ شور کرنے کے لئے عدالت میں آتے ہیں۔ عدالتی حکم پرسکیورٹی اہلکاروں نے لعل چند کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔