لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ، خبر نگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ)سنی اتحادکونسل کے 50علمانے خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے پر شرعی اعلامیہ جاری کردیا۔شرعی اعلامیہ کے مطابق انسانی جان کی بے حرمتی خلاف اسلام ہے ،لاش کولٹکانے کی بات کرنے والے جج کوفی الفورمعزول کیاجائے ۔مرجانے والے شخص کی عزت بھی زندہ انسان کی طرح ہے ۔اسلام نے مسلمانوں کو عزت کیساتھ دفن کرنے ،برائیوں کاتذکرہ کرنے سے منع کیا۔جج نے اپنے فیصلے سے قرآن و سنت کی توہین کی ہے ۔مفتیان نے کہا کون سی تعلیمات اسلامی تعلیمات سے بلند، مشفق، منصف ہو سکتی ہیں۔ اسلام نے زندہ اور مردہ شخص دونوں کے بارے میں واضح احکامات دیے ہیں۔اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کرنے والوں میں شیخ الحدیث علامہ سعید قمر سیالوی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، مفتی رحمت اللہ رضوی، مفتی محمد بخش رضوی، مفتی وزیرالقادری، مولانا محمد سلطان چشتی شامل ہیں۔