لاہور ( رانا محمد عظیم) جج ارشد ملک کیس کی تفتیش ایف آئی اے سائبر کرائم سے تبدیل کر کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو ٹرانسفر کر دی گئی ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میرے کیس میں میرٹ پر تفتیش نہیں کی اور ملزموں کو ریلیف دیا،تفتیش تبدیل کر کے کسی اور ونگ کو دی جائے ۔ڈی جی ایف آئی اے نے درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو ٹرانسفر کر دی،تفتیش تبدیل ہونے سے ناصر جنجوعہ سمیت اس کیس میں بے گناہ لکھے جانے والے تینوں افراد کو دوبارہ شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ مریم نواز، شہباز شریف سمیت جن جن افراد نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی تھی،سے بھی دوبارہ بیانات لیئے جائیں گے ۔ جج ارشد ملک کس کی گاڑی میں رائیونڈ گئے اور کون لیکر گیا ،ٹیلی فون کالز پر کس کس سے رابطے تھے ، کون کون کس کس وقت ملتا رہا ،کے حوالے سے بھی اہم ترین چیزیں سامنے لائی جائیں گی ۔کیس میں تگڑے ترین افراد کے کئی نام سامنے آئے ہیں جن کے حوالے سے ہی جج ارشد ملک نے درخواست دی ہے کہ تفتیش میرٹ پر نہیں۔