سرگودھا(خبرنگار) بہترین کارکردگی کے حامل سول ججز کو درجہ اول کے اختیار دینے کا فیصلہ، چیف جسٹس کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس28 جون کو طلب کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں تعینات پروبیشن پریڈ والے سول ججز کو کنفرم کرنے کی منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میں تین سال سے تعینات سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔عمدہ کارکردگی کے حامل پروبیشن پریڈ والے ججز کو ریگولر کرنے اور انہیں درجہ اول کے اختیارات دینے کی منظوری دی جائے گی۔