کراچی(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بعض سنئیرججوں کے خلاف ریفرنس بھیجنے پرا حتجاجا استعفی دیا۔انہوں نے اپنا استعفی صدرمملکت عارف علوی کو بھجوادیا۔انہوں نے کہامیرے خیال میں یہ ججز کا احتساب نہیں بلکہ عدلیہ پر حملہ ہے اور ایسا کرنا عدلیہ کی آزادی کو بے تحاشہ نقصان پہنچائے گا۔ عدلیہ بنیادی انسانی حقوق اور جمہوریت کی اساس ہے ۔