پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے ضلع خیبرکی واد ی تیراہ کے علاقے میدان میں جدیدسہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کردیا،ہسپتال میں مفت ایکسرے اورادویات کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،بڑی تعدادمیں لوگوں کا ہسپتال کے آغاز کیساتھ ہی علاج معالجہ شروع ہوگیا،سیکٹرکمانڈربریگیڈیئرشہریارنے آنے والے قبائلیوں کوخوش آمدیدکہا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والی مسجد کی مرمت اورتزئین و آرائش کرکے نمازیوں کیلئے دوبارہ کھول دی،8سال بعد مسجد میں نماز جمعہ اداکی گئی۔